ملک کے مختلف شہروں میں ماہ رمضان کی خریداری کے لئے یوٹیلٹی اسٹورز پر رش بڑھ گیا ہے۔
اسلام آباد میں شہریوں کو چینی کی عدم فراہمی سے متعلق شکایات ہیں جبکہ بہاولپور کے بازاروں سے چینی غائب ہوگئی۔
عوام کو سستے رمضان بازاروں میں بھی ضرورت کے مطابق اشیا دستیاب نہیں۔
ادھر پشاور میں کچھ یوٹیلٹی اسٹورز نے خریداروں کے لیے چینی خریدنے کی نئی شرط رکھ دی۔
یوٹیلٹی اسٹورز نے کہا کہ چینی لینی ہے تو دو ہزار کی دوسری اشیا بھی خریدو، جبکہ بعض اسٹوروں سے لوگ چینی خرید کر بلیک میں بیچنے لگے۔
Comments are closed.