جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

رمضان میں کوئی مسجد بند نہیں کریں گے: علامہ طاہر اشرفی

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی ہوئی تیسری لہر کے حوالے سے کہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں کوئی مسجد بند نہیں کریں گے۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے یہ بات کہی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر وفاق کو 2 ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز دے دی، کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا، مکمل لاک ڈاؤن اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کر کے کورونا وائرس کی وباء کا زور توڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مساجد کھلی رہیں گی، جہاں نمازِ تراویح کی ادائیگی بھی ہو گی، تاہم کورونا وائرس کی وباء کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر پر سب کو عمل کرنا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ حکومت تمام مذہبی جماعتوں سے رابطے میں ہے، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل مساجد میں ہی ہوا ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانا چاہیئے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں پاگل پن ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ فتویٰ بھی دیا گیا ہے کہ مخیّر حضرات خرید کر مستحق لوگوں کو ویکسین لگوائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.