بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے قائدین شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچوہدری نے ریفرنس پر سماعت کی، شہبازشریف کی جانب سےسماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

شہباز شریف کی جانب سے عدالت کو بتایاکہ ان کے وکیل امجد پرویز دوسرے کیس میں مصروف ہیں، اس پر فاضل جج نے جواب دیا کہ گواہ کا بیان قلمبند کرلیتے ہیں ،جرح امجد پرویز کردیں گے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت میں جج کے شہباز شریف کو ’اتنا دور بھی نا بیٹھیں میاں صاحب، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی‘ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔

عدالت نے ایک گواہ کا بیان قلم بند کرکے مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی اور شہباز شریف کے وکلاء کو گواہوں کے بیانات پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.