بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمضان سے قبل ہی ملک میں چینی کی قلت شدید ہو گئی

رمضان سے پہلے ہی ملک میں چینی کی قلت شدید ہوگئی، ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 2 روز سے چینی غائب ہے، چینی کی دستیابی میں دو ہفتے مزید لگ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہری کھلی مارکیٹ سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر ہے۔

ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ2 روزسے چینی نہیں ہے، یوٹیلٹی اسٹورز حکام کو آئندہ 7 روز تک چینی نہ ہونےکا بتایا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کےپاس اس وقت چینی موجود نہیں، یوٹیلٹی اسٹورز مقامی سطح پر چینی خریدنے میں ناکام رہا تھا، یوٹیلٹی اسٹورزنے چینی کی خریداری کیلئے 6 ٹینڈر جاری کیے۔

ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ چھٹے ٹینڈرپرصرف 20 ہزار میٹرک ٹن چینی کا سودا ہوسکا، مقامی سطح پر خریدی گئی چینی کی دستیابی میں مزید ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں، ٹی سی پی یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے درآمدی چینی کا ٹینڈر 2 مارچ کو کھولے گا۔

ذرائع کے مطابق درآمدی چینی کا سودا ہونے کے بعد بھی چینی کی دستیابی میں دو ہفتے لگ سکتےہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.