جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا

رمضان المبارک 1442ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے طلب کیا۔

اس اجلاس میں زونل اور ڈسٹرکٹ رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.