ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

رمضان اسپیشل: سحری کا دسترخوان سجائیں پراٹھے اور پوریوں سے

روایتی پراٹھوں کو کہیں بائی بائی اب سحری کا دسترخوان سجائیں لچھے دار پراٹھے، دہی کے پراٹھے اور پوریوں سے، اسے آپ بے فکر ہوکر رات میں بھی بنا کے رکھ سکتے ہیں یہ سحری کے اوقات میں تازہ اور نرم ملیں گے۔

میدہ 2 کپ، گھی 2 کھانے کے چمچ، نمک ½ چائے کا چمچ، چینی 1 کھانے کا چمچ، دودھ ½ کپ۔

ترکیب:

لچھا پراٹھے بنانے کے لئے 2 کپ آٹے میں 2 کھانے کے چمچ گھی سمیت تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح گوند لیں۔

خیال رہے کہ آٹا گوندھنے کے لئے پانی کا استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ دودھ سے گوندھا جائے گا اور آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں گے۔

اب ایک پیڑا لیں گے اور اسے روٹی کی طرح بیلن کی مدد سے بیل لیں گے پھر چھری کی مدد سے اسے لمبائی میں کاٹ لیں گے، اس کے اوپر خشک آٹا ڈال کر گھی کی مدد سے روٹی کا ایک سرا لے کر اس کو چھوٹے چھوٹے گھیروں میں گھمائیں، جیسے کہ آپ رول بناتی ہیں، اس طرح ایک ہی سرے سے شروع کر کے دوسرے پر اختتام کریں۔

اس کو 10 منٹ رکھنے کے بعد دوبارہ گھی اور ہاتھ کی مدد سے بیلیں اور پراٹھے کے سائز کا بنا لیں، بس اس کو گھی میں پکالیں۔ لیجیے لچھے دار پراٹھا تیار ہے۔

آٹا 2 کپ ، نمک ½ چائے کا چمچ ، دہی 2 پیالی۔

ترکیب:

دہی کے پراٹھے بنانے کے لئے آٹے میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔

پھر اسے روٹی کی طرح بیلن کی مدد سے بیلیں پھر اسے گھی میں پکالیں، لیجئے دہی کے پراٹھے تیار ہیں۔

تیل 4 کھانے کے چمچ ، آٹا 2 کپ، نمک ½ چائے کا چمچ، کلونجی چٹکی بھر ، اجوائن چٹکی بھر۔

ترکیب:

پوریاں بنانے کے لئے آٹے میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔

اب پوریاں بیل کر تیل میں فرائی کرلیں، لیجئے پوریاں تیار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.