آج افطار میں کیوں نہ تلی ہوئی غذاؤں سے بریک لے کر مدراسی چکن ہانڈی بنائی جائے جو کہ بنانے میں ہوگی بہت ہی آسان اور کھانے میں ہوگی لذیذ ترین۔
مدراسی چکن بنانے کے لیے درکار اجزاء:
کوکنگ آئل، رائی، کشمیری لال مرچ، کالی مرچ، نمک، کریم، کوکونٹ ملک، لہسن، ناریل پاؤڈر، سوکھا دھنیہ پاؤڈر، پیاز، ٹماٹر، چکن، کٹی ہوئی ہری مرچ اور ہرا دھنیہ۔
ترکیب:
مدراسی چکن بنانے کے لیے سب سے پہلے تیل میں رائی، کشمیری لال مرچ، کالی مرچ، ناریل پاؤڈر، لہسن، سوکھا دھنیہ پاڈر، پیاز، ٹماٹر اور حسبِ ضرورت پانی ڈال کر فرائی کر کے بلینڈ کر کے پیسٹ بنا لیں۔
اس کے بعد پین میں ایک چمچ تیل ڈال کر چکن کو گولڈن براؤن کر لیں۔
اب اس چکن میں بلینڈ کیا ہوا پیسٹ شامل کریں اور حسبِ ضرور نمک اور کوکونٹ ملک ڈال کر 5 منٹ کے لیے بھون لیں، اس کے بعد چکن کو گلانے تک ڈھکن لگا کر پکا لیں۔
اب اس مدراسی چکن پر کٹی ہوئی ہری مرچیں اور دھنیہ ڈال کر گارنش کر لیں، لیں جی مذیدار سا چکن مدراسی تیار ہے۔
اس مذیدار سی ڈش چکن مدراسی کو بوائل چاولوں یا نان کے ساتھ پیش کریں اور آج افطاری میں واہ واہ سمیٹنے کے ساتھ لطف اٹھائیں۔
Comments are closed.