جمعرات 10؍ربیع الثانی 1445ھ26؍اکتوبر 2023ء

رفح کراسنگ، امدادی سامان کے مزید 20 ٹرک غزہ میں داخل، یو این

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ سے پیر کو امدادی سامان کے20 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔

غزہ میں مصر کی رفح کراسنگ سے انسانی امداد جانے کا پیر کو تیسرا روز تھا، پچھلے 2 روز میں امدادی سامان کے 34 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے۔

اقوام متحدہ نے بتایا کہ امداد غزہ کے لوگوں کو درکار یومیہ امداد کا 4 فیصد بھی نہیں ہے جبکہ امداد میں ایندھن شامل نہیں ہے۔

یو این کا کہنا ہے کہ غزہ میں مسلسل 14ویں روز بجلی مکمل بند ہے، بجلی، ادویات، آلات، خصوصی طبی عملے کی کمی سے اسپتال کی صورتحال ابتر ہے۔

700 مریضوں کی گنجائش والا غزہ کا سب سے بڑا اسپتال الشفا 5 ہزار مریضوں کا علاج کررہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.