پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے کمر درد میں بہتری نظر آئی ہے، تاہم ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔
ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی کمر کی تکلیف کا جائزہ فزیو اور ٹیم ڈاکٹر نے کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد رضوان اس وقت بہتر لگ رہے ہیں، میچ میں شمولیت پر فیصلہ گراؤنڈ میں لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران محمد رضوان بیٹنگ کرتے ہوئے کمر درد میں مبتلا ہوکر فیلڈنگ کے دوران درد زیادہ بڑھ جانے کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔
محمد رضوان کی جگہ نوجوان کھلاڑی محمد حارث نے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نبھائی۔
Comments are closed.