بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رضوان کو نمبر ون کہنے پر سرفراز احمد نے محمد حفیظ کو جواب دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ حفیظ بھائی صاحب پاکستان کے لئے کھیلنے والے تمام کھلاڑی ملک کے لئے نمبر ون رہے اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔

سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ حفیظ بھائی پاکستان کے لئے جس نے بھی کھیلا امتیاز احمد،وسیم باری ،تسلیم عارف سے لے کر سلیم یوسف اور معین خان،راشد لطیف سے لے کر کامران اکمل اور اب محمد رضوان تک سب پاکستان کے لئے نمبر ون رہے اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانے پر محمد حفیظ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ آپ چمکتے ہوئے ستارے ہو، حیرت ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.