جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت میں مزید بہتری آنےلگی۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر جودت سلیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رضوانہ کی طبعیت میں بہتری پر آکسیجن کا استعمال کم کردیا ہے۔
ڈاکٹرجودت سلیم کے مطابق رضوانہ تین وقت کھانا کھارہی ہے، اس کی حالت آہستہ آہستہ خطرے سے باہر آرہی ہے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ صحت میں مزید بہتری پر رضوانہ کی آکسیجن اتاردی جائےگی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.