پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

رضوانہ تشدد کیس: جج عاصم تاحال جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کے کیس میں سول جج عاصم حفیظ تاحال جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سول جج عاصم حفیظ کو 5 بار طلب کر چکی ہے۔

جج عاصم حفیظ کا کہنا ہے کہ جب تک ہائی کورٹ کا تحریری حکم نہیں ملتا تب تک پیش نہیں ہوں گا۔

سول جج کی اہلیہ کے گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس میں وفاقی پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جے آئی ٹی پہلے ہی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو جج کے شامل تفتیش ہونے کا لکھ چکی ہے۔

رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی تاحال جے آئی ٹی کو کوئی جواب نہیں ملا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.