جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے نادرا افسران کے مبینہ رشوت لے کر غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے کیس میں 7 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نادرا ملازمین سمیت 7 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے برمی، افغانی اور ایرانی سمیت دیگر افراد کے غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ بنائے تھے۔
ایف آئی اے ہیومن ٹریفیکنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) کاشف نذیر خان کی شکایت پر کارروائی کی گئی تھی۔
Comments are closed.