رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کے قتل کیس میں ایک مقتول کے بھائی نے مدعی بننے سے انکار کردیا۔
مقتولین کے بھائی نے کہا کہ اس نے اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑدیا ہے، دیگر مقتولین کے ورثا میں سے کوئی مدعی بننا چاہےتو وہ بن جائے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے دو ملزمان کی شناخت ہوچکی، تاہم اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔
تین دن قبل اندھڑ گینگ کے مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے 9 افراد کو قتل کر دیا تھا۔
Comments are closed.