جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

راہول گاندھی کی موجودگی میں تقریب میں غلط بھارتی ترانہ چلا دیا گیا

بھارت میں ایک سیاسی تقریب میں غلط بھارتی قومی ترانہ چلادیا گیا جس میں اپوزیشن جماعت کانگریس اور اس کے رہنما راہول گاندھی بھی موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واشم ضلع میں ایک تقریب میں بھارتی ترانے کی جگہ کوئی دوسرا گیت چلا دیا گیا جس میں راہول گاندھی بھی موجود تھے تاہم کچھ دیر بعد اس غلطی کو صحیح کردیا گیا۔

بی جے پی کے ایک رہنما نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راہول گاندھی یہ کیا ہے؟۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے تقریب میں اپنا خطاب ختم کرنے کے بعد خود مائیک میں ترانہ چلانے کا کہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.