پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

راہول گاندھی شادی کب کر رہے ہیں؟

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے انٹرویو کے دوران بتا دیا کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے رہنما نیتین اگروال کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک کلپ شیئر کیا گیا جس میں راہول گاندھی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دے رہے ہیں۔

دوران انٹرویو ان سے سوال کیا جاتا ہے کہ کیا آپ عنقریب شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

جس پر 52 سالہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کچھ گھبرا جاتے ہیں اور پانی کا گلاس اُٹھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’جب صحیح لڑکی مل جائے گی میں شادی کر لوں گا‘۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا کوئی چیک لسٹ ہے کہ کیسی لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ’نہیں ، بس پیار کرنے والی ہو، ذہین ہو‘۔

راہول گاندھی کے جواب پر میزبان نے انہیں چھیڑا کہ ’لڑکیوں کو پیغام مل رہا ہے‘، جس پر راہول گاندھی نے مسکرا کر کہا کہ ’ٹھیک ہے، اب آپ مجھے مشکل میں ڈال دیں گے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.