راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں 3 کم سن بہن بھائی ٹرنک میں بند ہونے سے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لواحقین کے مطابق تینوں بچے کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہوگئے تھے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں اور 1 بچہ شامل ہے۔ جاں بحق تینوں بچوں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں بچوں کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
Comments are closed.