پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز اچھی لائن اور لینتھ کے ساتھ گیند کریں تو ریورس سوئنگ ملے گا۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ 17 مہینے کرکٹ سے دور رہنا مشکل تھا لیکن محنت جاری رکھی۔
حسن علی نے کہا کہ 200 رنز کی برتری بری نہیں، مزید اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری طرف جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جارج لینڈے نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے دونوں اننگز میں اچھی بولنگ کی۔
جارج لینڈے نے کہا کہ کل مزید بہتر کھیل کر راولپنڈی ٹیسٹ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے بھی اچھی بولنگ کی، پرعزم ہیں اگر 300 کا بھی ہدف ملا تو پورا کر لیں گے۔
Comments are closed.