بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

راولپنڈی پولیس کا پی ٹی آئی ورکر کو پروپیگنڈا کرنے سے قبل حقائق جاننے کا مشورہ

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکر کو پروپیگنڈا کرنے سے قبل حقائق جاننے کا مشورہ دے دیا۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی ورکر چوہدری عرفان کو جواب دیا۔

پی ٹی آئی ورکر نے تصاویر کو پی ٹی آئی ورکرز سے منسوب کیا تھا۔ جس پر پولیس نے جواب دیا کہ تصویر میں زیر حراست ملزمان قبضہ مافیا اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گزشتہ سال پکڑے تھے۔

راولپنڈی پولیس نے کہا کہ تصویر میں نظر آنے والے ایس پی کا راولپنڈی سے تبادلہ ہو چکا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان گزشتہ سال قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران پکڑے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.