راولپنڈی (سید وزیر علی قادری) پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں نے دوسرے ٹیسٹ میچ جو 4 فروری سے شروع ہوگا کے لیے تیاریاں شروع کردیں، گزشتہ روز دونوں ٹیمیں راولپنڈی پہنچ گئیں، پیر کے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔کھلاڑیوں نے بولنگ ، بیٹنگ اورفیلڈنگ کے شعبے میں کارکردگی بہترین بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ ،بولنگ اوربیٹنگ کوچ بھی موجود تھے جو کھلاڑیوں کو مفید مشورے بھی دیتے رہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے سلسلے میں راولپنڈی انتظامیہ کااہم اجلاس ہوا جس میں سیکورٹی و دیگر امور ٹریفک پلان سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔ بریفنگ میں تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہارِ کیا گیا اورپنڈی میزبانی کے لیے تیار سب نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔دوسری طرف شائقین کا کہنا تھا کہ پنڈی میں ٹیسٹ میچ کا ہونا خوش آئند ہے تاہم شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت نہ ملنے پر مایوسی ہوئی ہے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ ہم اسٹیڈیم آکر مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہنا چاہتے تھے مگر کورونا وباء کے باعث یہ ممکن نہیں ،تاہم ہم چھوٹی اسکرین کے سامنے میچ سے ضرور لطف اندو ز ہوں گے۔
The post راولپنڈی ٹیسٹ کھلاڑیوں کی پریکٹس سیکورٹی سخت appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.