بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ایک سے زیادہ امیدوار ہونے سے ن لیگ جیتی، فیاض چوہان

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ایک سے زیادہ امیدوار ہونے سے ن لیگ جیتی، شہباز شریف کا 2023 کے انتخابات میں جیت کا دعویٰ دیوانے کا خواب ہے۔

اپنے بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ شہبازشریف نے کنٹونمنٹ بورڈ کے علاوہ ہر الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا، جیتنے والے الیکشن کو شفاف، ہارنے پر دھاندلی زدہ کہنا ن لیگ کا وتیرہ ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ  تین سال سے عوام ن لیگ کا گھسا پٹا بیانیہ سن کر تنگ آچکے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں اقتدار میں ہوتے تو لاکھوں گھر بن چکے ہوتے، آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے چند ہزار گھر تو شہباز شریف ڈھنگ سے بنا نہیں سکے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ شہباز شریف دور کا ہر میگا منصوبہ انہی کے دور میں آڈٹ میں ایکسپوز ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.