the no nonsense man alice facebook profiles south american brides local matches dating site time cebu philippines right now rich women looking for younger men good thai girl dating how to take care of siberian husky in the philippines

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی: مدرسے میں استاد کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں مدرسے کے استاد کی جانب سے طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق طالبہ کی والدہ کا ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ مدرسے سے فون آیا کہ آپ کی بچی بے ہوش ہوگئی ہے اسے لے جائیں، جس کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد شاہنواز نے اس کے ساتھ زبردستی کی ہے۔

بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی کے مطابق استاد نے متعدد بار اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

تھانہ پیر ودھائی پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ کی ایف آر درج کرلی گئی ہے، میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے، جبکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی پر شدید تشدد کے نشانات واضح ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ طالبہ کی والدہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، ہمیں انصاف دلایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.