asin video i hope you had a great day online dating yahoo why do we worry about what others think but only love can say

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، فرسٹ ایئر کے امتحانات کا آج سے آغاز

کراچی میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2021 کے دوسرے مرحلےکا آغاز آج سےہوگیا۔

صبح کی شفٹ میں فرسٹ ایئر سائنس گروپ پری میڈیکل کا زولوجی کا پرچہ ہوگا، جنرل گروپ کا شماریات اور ہوم اکنامکس کا میل مینجمنٹ و فوڈ پریزرویشن کا پرچہ ہوگا۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں…

صبح کے پرچوں کا آغاز ساڑھے نو بجے ہوا، دوپہرکی شفٹ میں کامرس، اسپیشل اسٹوڈنٹس اور ہیومینیٹز گروپ کے پرچے لیےجائیں گے، دوپہر کے پرچے کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔

امتحانات میں 1 لاکھ 36ہزار 833 طلبا وطالبات شریک ہونگے، امتحانات 13ستمبر تک2 شفٹوں میں جاری رہیں گے۔

مشیر بورڈ اور جامعات نثار کھوڑو صوبے میں میٹرک…

انٹرسال اول کے امتحانات کے لیے221 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں،صبح کی شفٹ میں 113مراکز اور 108مراکز شام کی شفٹ میں قائم کیے گئے ہیں۔

چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ شفاف امتحانات کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں، نقل کی روک تھام کےلیے2مانیٹرنگ سیل بنائےگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.