سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان منسوخ ہونے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے شدید افسردگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کا دورۂ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک تہلکہ مچ گیا ہے اور اس موقع پر شائقین کرکٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔
جہاں شائقین کرکٹ ٹوئٹر پر مختلف ٹوئٹس کررہے ہیں تو وہیں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔
شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’راولپنڈی سے افسوسناک مناظر اور خبریں آرہی ہیں۔‘
سابق کرکٹر کا یہ ٹوئٹ دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ وہ بھی شائقین کرکٹ کی طرح شدید صدمے میں ہیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کردیا۔
چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے دورہ جاری رکھنا ممکن نہیں ٹیم واپس جارہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے۔
Comments are closed.