راولپنڈی میں زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کے 30 طالب علموں کی طبیعت غیر ہوگئی، 2 طالب علموں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 28 بے ہوش ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گیارہ طالب علموں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مدرسے کے 9 طالب علم پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیے گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق طالب علموں نے کھانا کھانے کے بعد پیٹ درد کی شکایت کی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.