جمعہ29؍ربیع الثانی 1444ھ25؍نومبر 2022ء

راولپنڈی انتظامیہ اور پی ٹی آئی جلسہ منتظمین کے درمیان تنازعہ حل ہوگیا

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق راولپنڈی انتظامیہ اور پی ٹی آئی جلسہ منتظمین کے درمیان تنازعہ حل ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے تا حال ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سکستھ روڈ فلائی اوور پر اسٹیج تیار کرے گی، سکستھ روڈ فلائی اوور سے چاندنی چوک تک پنڈال ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوا کلو میٹر طویل پنڈال 3 حصوں میں قائم کیا جائے گا، پنڈال کا پہلہ حصہ قائدین اسٹیج کا ہوگا، دوسرا حصہ اسٹیج سے 30 فٹ فاصلے پر خواتین شرکاء کا ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنڈال کا تیسرا حصہ کارکنوں کیلئے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.