راولپنڈی کی پولیس لائنز کالونی میں غیر قانونی طور پر 112 گھروں میں گیس کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں پولیس لائنز کالونی میں غیر قانونی گیس کے استعمال کا انکشاف کیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق راولپنڈی کی پولیس لائن کالونی کو 15 سال سے بغیر میٹر گیس فراہم کی جاتی رہی۔
دستاویز کے مطابق پولیس لائنز کے 112 گھر یلو کنکشن، کینٹین اور میس سے ادارے کو 1 کروڑ 22 لاکھ روپے نقصان ہوا۔
ایس این جی پی ایل نے گیس کی رقم کی وصولی کےلیے مقامی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
اس معاملے سے سوئی ناردرن نے آئی جی پنجاب اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو آگاہ کردیا ہے۔
Comments are closed.