پنجاب میں راولپنڈی، فیصل آباد اور لیہ کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 4 سے 17 مئی تک نافذ رہے گا۔
اس میں کہا گیا کہ راولپنڈی میں خیابان شمالی، اصغر مال اسکیم، سیٹلائٹ ٹاؤن، اے آر ایل کالونی اور آفندی کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔
اسی طرح فیصل آباد میں مسلم ٹاؤن نمبر 1،2،3، جناح کالونی، خیابان کالونی نمبر 1،2،3، ایڈن ویلی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں ایگزیکٹو بلاک، سید کالونی 1،2، پیپلز کالونی1،2، آفیسرز کالونی 1،2، عبداللّٰہ گارڈن، مدینہ ٹاؤن اور امین ٹاؤن میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
لیہ میں اسٹریٹ نمبر1، محلہ حافظ آباد بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
سیکریٹری صحت سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر بند رہیں گے۔
Comments are closed.