پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللّٰہ نے اپنی ہی جماعت کے رکن ایاز صادق کے’’ان ہاؤس تبدیلی‘‘ کی تیاری مکمل ہونے کے دعوے کو مسترد کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ہم حکومت کو گھر تو بھیجنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں۔
رانا ثنا نے مزید کہا کہ اگر نمبر پورے ہوں تو حکومت گرانے میں ایک لمحہ دیر نہ کریں، عدم اعتماد ہمارا آپشن ہے، ہمارےپاس نمبرز پورے ہوں گے تو حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے لیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گیلانی کے انتخاب کے وقت پی ٹی آئی کے 22 سے 23 لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں تھے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے شیخ رشید کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، حکومت بات کرے، وفد بھیجے، لانگ مارچ سے متعلق حکومت بات کرنا چاہتی ہے تو پی ڈی ایم کی قیادت سے بات کرے۔
رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے بات سے کبھی انکار نہیں کیا۔
Comments are closed.