بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا ثناء کے وارنٹ پر اینٹی کرپشن کے الزامات سے اسلام آباد پولیس کا انکار

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء کی وارنٹ گرفتاری سے متعلق اینٹی کرپشن کے الزامات سے اسلام باد پولیس نے انکار کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری سے متعلق ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تھانے میں باقاعدہ وارنٹ گرفتاری وصول کیے گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا، تھانے میں باقاعدہ آمد و روانگی کا اندراج کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو ہدایت کی مروجہ طریقہ کار کے مطابق قانونی راستہ اختیار کریں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام عدالتی احکامات کی تعمیل کے لیے ہر وقت حاضر ہے، تمام قانونی ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس نے یہ بھی کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے افسران غلط بیانی سے گریز کریں، ایسے بیانات سے اداروں کے درمیان انتظامی امور میں باہمی تعاون میں رکاوٹیں ہوتی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کرنے کے لیے آنے والی اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کرنے کے لیے آنے والی اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئی تھی۔

اسلام آباد میں پنجاب اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر سید انور علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے اسٹاف کو تھانے سے باہر نکال دیا گیا اور ناروا سلوک اپنایا گیا، اب عدالت کو آج کی کارروائی سے متعلق آگاہ کریں گے۔

سید انور علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس کے مطابق اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا دوبارہ حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.