پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کے وقت گاڑی میں ان کی فیملی بھی موجود تھی۔
رانا ثناء اللّٰہ کی گاڑی کو فیصل آباد بائی پاس کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کے اہل خانہ نے بتایا کہ سب افراد محفوظ ہیں، تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے، گنّوں سے بھری ٹرالی گاڑی سے ٹکرائی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.