وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کو ڈھکوسلہ قرار دے دیا۔
عمران خان کی احتجاج کی کال پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کپتان صاحب آپ کی مقبولیت بھی ڈھکوسلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان صاحب! تم کہتے تھے ہفتے کو تیاری اور تعداد دیکھ کر اسلام آباد کی کال دوں گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 25 مئی کے بعد آپ کی ٹائیگر فورس کی یہی تیاری ہے تو افسوس ہماری تیاری بیکار چلی جائے گی۔
رانا ثناء نے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں آج پی ٹی آئی کے احتجاجی شرکاء کی تعداد بھی جاری کی۔
وزیر داخلہ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں آج عمران خان کی کال پر 250 افراد نکلے۔
فہرست کے مطابق لاہور میں شرکاء کی زیادہ سے زیادہ تعداد 300، فیصل آباد میں 500 اور پشاور میں 150 کے قریب رہی۔
وزیر داخلہ کی فہرست کے مطابق راولپنڈی میں 25، گوجرانوالہ میں 300 اور جہلم میں 150 لوگ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہوئے۔
Comments are closed.