وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہونے والے ضمنی انتخاب میں دنگا فساد سے باز رہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن ہار گئے، اب عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع ہے کہ پی ٹی آئی کے 500 سے زائد فسادی ضمنی انتخابات میں فساد کے ارادے سے پنجاب پہنچائے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پرویز خٹک، اسد قیصر، علی محمد خان اور مراد سعید ان کو پناہ دے رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں، ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ چار سال اقتدار میں عوام کو لوٹنے والوں کو 20 حلقوں کے شہریوں کا مینڈیٹ لوٹنے نہیں دیں گے، حلقے سے باہر کے پولنگ ایجنٹ لگانے کی درخواست اسی سازش کا حصہ تھی۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے بھائیوں کو پنجاب کے بھائیوں سے لڑانے کا پلان بنایا ہے۔
Comments are closed.