وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر جان دینے والے فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور خرم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
Comments are closed.