وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی قیادت سے کل ملاقات کریں گے۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق رانا ثناء پارٹی قیادت سے ملاقات کے لیے کل بہادر آباد مرکز کراچی آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران اتحادی جماعت کی قیادت کو وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق متحدہ قیادت اور رانا ثناء اللّٰہ کی ملاقات میں لاپتہ کارکنان اور ان کی بازیابی سے متعلق گفتگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر بھی بات ہوگی، وزیرداخلہ ایم کیو ایم مرکز پر لاپتہ کارکنوں کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.