وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامے پر ایکشن ہوگا۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے عمران خان کے ہمراہ جوڈیشل کمیشن میں آکر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران کے ساتھ آئے 300، 400 ورکر نما غنڈوں نے وہاں توڑ پھوڑ کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ عدالت میں ایسی حرکت توہین عدالت ہے، یہ سب لاڈ پیار کی وجہ سے ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں اس فتنے کو اسپیشل ٹریٹمنٹ دے رہی ہیں، رات 10، 10 بجے تک عمران کی پیشی کا انتظار ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عدالت عالیہ اسلام آباد میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر ڈنڈا بردار کارکن نے میڈیا کو ویڈیو بنانے سے بھی روکا۔
Comments are closed.