وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی تصدیق کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق اہم انکشاف کیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اگلے ہفتے پاکستان آسکتے ہیں، حکومت ان کے تجربےسے استفادہ کرے گی۔
دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد پر نیب کو ملزم کی گرفتاری سے روکتے ہوئے عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کاموقع دے دیا۔
Comments are closed.