اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

رانا ثناءاللّٰہ کا آئندہ الیکشن کے بعد ن لیگی حکومت کے قیام کا دعویٰ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے آئندہ الیکشن کے بعد ن لیگی حکومت کے قیام کا دعویٰ کردیا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ اس مرتبہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔ آئندہ حکومت کے ایک دو سالوں میں ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔

زمان پارک میں چھپے 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ نے سوچا کہ وہ افواج پاکستان کو جھکالے گا، مگرچال الٹی پڑگئی۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم نہیں آتی جو نواز شریف پر کرپشن کے الزام لگاتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا خود نے کرپشن کےلیے فرح گوگی رکھی تھی۔

رانا ثناءاللّٰہ نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ انہوں نے آ کر ساڑھے 3 سال میں ملک کا اخلاق بگاڑ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.