جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

رانا ثناءاللّٰہ پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ پر منشیات برآمدگی کیس میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللّٰہ کے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔

مسلم لیگ نون پنجاب کےصدر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نے آج پورے ملتان کو قید خانہ بنا دیا ہے، ملتان کی سڑکوں پرخون بہا تو انتظامیہ عمر بھر پیشیاں بھگتے گی۔

عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد رانا ثناءاللّٰہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

فاضل جج نے رانا ثناءاللّٰہ کے ضمانتی افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر رانا ثناءاللّٰہ کوپیش کرنے کا پابند کردیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.