وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے کاغذات امریکا کو دینے کا الزام لگادیا۔
مریدکے میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو پاکستان مخالف ایجنڈے کے تحت لایا گیا، سابقہ وزیرعظم نے سی پیک کے کاغذات امریکا کو دیے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کے 5 سال ضائع کیے، ہمیں لوڈشیڈنگ اور خزانہ خالی ملا، خوشحالی دور تک نہیں تھی، زرمبادلہ ختم ہوچکا تھا۔
رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 40 ہزار ارب روپے قرض لیا، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں اتنا قرض لینے کی مثال نہیں ملتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین، اُن کی اہلیہ اور فرح گوگی نے چھوٹی چھوٹی چوری بھی نہیں چھوڑی۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ ملک میں خوشحالی لائی، میاں نواز شریف نے بجلی کے کارخانے لگائے اور سڑکوں کے جال بچھائے۔
Comments are closed.