جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

راج کماری کی کیا پراسرار بیماری ہے جو وہ گوشہ نشین ہوگئی ہیں، فردوس عاشق اعوان

 وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا مسلم لیگ ن کی نائب صدر سے متعلق کہنا ہے کہ راج کماری کی کیا پر اسرار بیماری ہے جو وہ گوشہ نشین ہوگئی ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے میڈیا سے گفتگو کے دوران  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی روح پرواز کر چکی ہے،  سینیٹ کے فلور پر بھی پی ڈی ایم کا اتحاد واضح ہو گیا ہے۔

انہوں نے کورونا وبا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث ہم حالت جنگ میں ہیں، پنجاب میں 127 کورونا ویکسینیشن سینٹر بنائے گئے ہیں،پنجاب میں پونے 5 لاکھ کے قریب افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 15 افراد کا انتقال ہوا ہے، سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن ہونا ہے وہاں 60 کوروناوائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں انگوٹھا لگانے سے ووٹ دینے تک کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی،  الیکشن کمیشن کو اس صورتحال میں ازسر نو ترجیحات کاجائزہ لینا ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب 30 اضلاع میں ترقی کے کاموں کاجائزہ لے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.