بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راجہ فاروق حیدر پر موبائل پھینکنے پر فہیم ربانی نے معافی مانگ لی

آزاد کشمیر اسمبلی میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر پر موبائل پھینکنے والے وزیر قانون فہیم ربانی نے اپنے اس عمل پر معافی مانگ لی۔

اپنے بیان میں وزیر قانون فہیم ربانی نے کہا کہ اسمبلی واقعے پر معافی مانگتا ہوں، غصے میں سابق وزیراعظم کی جانب موبائل فون پھینکا۔

مظاہرین نے اسمبلی گیٹ کے سامنے احتجاج دروازہ کھولنے کے کوشش کی اور مطالبہ کیا کہ فہیم ربانی سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے معافی مانگیں۔

فہیم ربانی نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر کی طرف موبائل نہیں پھینکنا چاہیے تھا، تحریک استحقاق پر لیگل پوائنٹ سامنے رکھ رہا تھا، مجھے اکسایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے ممبران اسمبلی کو سینئرز کی عزت کرنی چاہیے، راجہ فاروق حیدر بڑے ہیں، میرے والد کے ساتھ اسمبلی میں رہے، میں معذرت چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی فہیم ربانی نے فاروق حیدر پر موبائل فون پھینک کر مارا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.