بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راجہ ریاض کا اسپیکر قومی اسمبلی سے شکوہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے ایوان میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر، ہماری اپوزیشن چھوٹی سی ہے لیکن ہمیں ٹائم دیا کریں۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ممبرز کو بھی وقت دیا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ اپوزیشن اور حکومت کو برابر موقع دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس ہے، سب ارکان نے بات کرنی ہے، سب کو موقع دینا چاہتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.