اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق راجہ خرم نواز کسی بھی وقت تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بھی آج پریس کانفرنس کریں گی جس میں وہ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ راجہ خرم نواز دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جانب سے 29 مئی تک ضمانت پر ہیں۔
Comments are closed.