راجن پور میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور کار آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ راجن پور میں انڈس ہائی وے روڈ پر فاضل پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
حادثے میں مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا، حادثے میں کار میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ وین میں سوار 10 مسافر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال راجن پور منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین ملتان سے راجن پور آ رہی تھی۔
Comments are closed.