بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راجن پور: سرداروں کیخلاف آواز بلند کرنے پر خاتون کو دھمکیاں

جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور کی خاتون کو مقامی سرداروں کے خلاف آواز بلند کرنے پر بااثر افراد کی طرف سے دھمکیاں ملنے لگیں۔

 خاتون نے امداد نہ ملنے پر مقامی سرداروں کے خلاف بیان دیا تھا، جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا تھا، بیان میں خاتون امداد نہ ملنے کا شکوہ کر رہی تھیں۔

چند روز بعد ہی خاتون نے نیا ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں تحفظ فراہم کرے، کیوں کہ سرداروں کے خلاف بات کرنے پر اب انہیں دھمکیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.