پیر 15ذیقعد 1444ھ 5؍جون2023ء

رئیل اسٹیٹ اور فرٹیلائزر کے شعبوں پر ٹیکس لگنا چاہیے، پروفیسر علی حسنین

معاشیات کے پروفیسر علی حسنین نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ اور فرٹیلائزر کے شعبوں پر ٹیکس لگایا جانا چاہیے۔

جیو نیوز کی گریٹ ڈیبیٹ میں علی حسنین نے کہا کہ اس وقت ملکی سرمایہ کار یہاں انویسٹ کرنے کے بجائے سرمایہ باہر لے جانے کا سوچ رہے ہیں۔

چیئرمین ریفارمز کمیشن اور معاون خصوصی اشفاق تولا نے کہا ہے کہ دنیا کے دس ملکوں کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پاکستان سے بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ پیسے باہر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں.

پروفیسر معاشیات کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ذریعے ریلیف نہیں ہوتا۔

پروفیسر علی حسنین نے مزید کہا کہ معاشی پلان کو عوام کے سامنے رکھ کر بحث ہونی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.