ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں شروع ہوگیا۔
اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات سمیت متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہیں۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کے چاند کی شرعی رویت کا فیصلہ کرے گی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ چاند کی شہادت سے متعلق فیصلہ متفقہ اور شہادت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
Comments are closed.