بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی والوں کی بائیک کی ٹنکی میں موجود پیٹرول محفوظ نہ رہا

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے ستائے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ موبائل فون، پیسے اور موٹرسائیکل تو شہریوں سے آئے روز ہی چھین لی جاتی ہیں یا پھر چوری کرلی جاتی ہیں لیکن اب کراچی والوں کی موٹرسائیکل کی ٹنکیوں میں موجود پیٹرول بھی محفوظ نہ رہا۔

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اسے چوری بھی کیا جانے لگا۔ گلستان جوہر میں ایک شخص نے گلی میں گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل سے پیٹرول نکال لیا۔ مہنگا پیٹرول چوری کئے جانے کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق چور نے صبح کے وقت بائیک کی ٹنکی سے پیٹرول کا صفایا کیا اور پیدل ہی چلتا بنا۔

اتحادی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی…

واضح رہے کہ اتحادی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافے کے بعد اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت  233.89 روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.