بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ذولفقار علی بھٹو جونیئر کا والد کی برسی پر جذباتی پیغام

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جانب سے والد کی 26ویں برسی پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے والد میر مرتضیٰ بھٹو کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے غم کا اظہار کیا ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا والد کی ایک یادگار پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ 26 سال قبل، 1 رات میں 6 جانیں لے لی گئیں، ایک جانب بغیر باپ، بھائی اور بیٹوں کے 6 خاندان اور دوسری جانب قاتلوں کو کسی قسم کے احتساب کا سامنا تک نہیں کرنا پڑا۔

سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو والد کی برسی پر جذباتی ہو گئیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں بدلہ لینے والا نہیں ہوں لیکن بلا شبہ میں انصاف چاہتا ہوں جیسا کہ لاکھوں پاکستانی روزانہ اپنے درد اور نقصان کے لیے انصاف کی امید رکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.